بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفاس سے غسل کی اکثر مدت


سوال

کیا نفاس کا غسل چالیسویں دن کرنا ہے یا چالیس دن پورے کر کے اکتالیسویں دن کرنا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدّت 40 دن ہے  اور  کم از کم کی کوئی حد مقرّر نہیں، اب جس دن بھی عورت کو خون آنا بند ہوجائے  اور  اندازہ ہوجائے کہ اب خون نہیں آئے گا، اسی دن وہ غسل کرکے پاکی حاصل کرےگی، خواہ چالیسویں دن ہوں یا اس سے کم،اور اگر چالیسویں دن خون بند ہو تو چالیسواں دن مکمّل ہوتے ہی غسل کرےگی، اور اس میں اعتبار گھنٹوں کا ہوگا، مثلاً، اگر محرم کے مہینے  کی پہلی تاریخ کو صبح دس بجے نفاس کے خون کی ابتدا ہوئی تھی، اور محرم کا مہینہ بالفرض تیس دن  کا ہوا، اور مذکورہ خاتون کو چالیس دن تک مسلسل خون آتا رہا، تو یہ عورت صفر کے مہینے  کی گیارہ تاریخ کو اپنے نفاس کا غسل کرے گی۔

الفتاوى الهندية  (1/ 37):

" أقل النفاس ما يوجد ولو ساعةً، وعليه الفتوى، وأكثره أربعون، كذا في السراجية. وإن زاد الدم على الأربعين فالأربعون في المبتدأة والمعروفة في المعتادة نفاس، هكذا في المحيط".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200226

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں