بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1446ھ 06 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نفاس میں احتلام ہونا


سوال

اگرخاتون  نفاس کی حالت میں  خواب دیکھے اور شہوت طاری ہو جائے  تو اس عورت پر غسل کرنا ابھی ضروری ہے یا نفاس سے پاک ہو جانے کے بعد غسل کرنا چاہیے ؟

جواب

اگر عورت کو  نفاس  کی حالت  میں احتلام ہوجائے تو اس وقت غسل کرنا واجب نہیں ہوگا، بلکہ پاک ہونے کے بعد ایک ہی غسل کافی ہوگا،باقی احتلام کے بعد بھی غسل کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔

فتاوی التتارخانیہ  میں ہے:

"امرأة إذا اجنبت ثم أدركها الحيض، أو الحائض إذا أجنبت ثم طهرت حتى وجب عليها الاغتسال، فإذا اغتسلت فهذا الاغتسال من الجنابة أو من الحيض؟ ... فظاهر الجواب أن الاغتسال يكون منهما جميعاً".

 (كتاب الطهارة، الفصل الثالث، نوع في المتفرقات: 1/288، رشيديه)  

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100136

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں