بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفاس کے متعلق ایک سوال


سوال

ایک عورت جسے پہلے بچے کی ولادت کے بعد پچیس دن نفاس کا خون آیا تھا دوسرے بچے کی ولادت کے بعد ۵۴چوّن دن خون آیا پھر سات دن خون نہیں آیا، پھر دوبارہ خون آنا شروع ہوا ، آج دسواں دن ہے خون اب تک آرہا ہے، جبکہ اس عورت کی حیض کی عادت آٹھ دن ہے اور طھر کی عادت ۲۲ دن، اس کا شرعی حکم بتائیں کہ نفاس کتنے دن شمار ہوگا، پھر کتنے دن استحاضہ شمار ہوگا پھر کتنے دن حیض؟ بینوا توجروا۔ جزاکم اللہ خیرا۔

جواب

مذکورہ عورت کی نفاس کی مدت پہلے بچے کی ولادت سے مقررہوگئی ہے جوکہ 25 دن ہے۔ لہذادوسرے بچے کی پیدائش کے بعد بھی نفاس کی مدت 25دن ہی ہے اور اس کے بعدآنے والاخون استحاضہ شمار ہوگا۔اور اس کے بعد اب جو خون آرہاہے یعنی 54 دن کے بعد سات دن کی طہارت کے بعد آنے والاخون یہ عادت کے موافق 8دن تک حیض شمار ہوگااوراسکے بعد آنے والاخون استحاضہ ہے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143409200061

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں