اگر ولادت کے بعد چالیس دن سے پہلے پہلے خون بند ہو جائے، مثلاً: تئیسویں دن بند ہو جائے اور پینتالیسویں دن پھر شروع ہو جائے تو درمیان کے اکیس دن پاکی کے ہیں اور جو دوبار ہ خون آرہا ہے یہ استحاضہ ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ خاتون کو پہلی مرتبہ ولادت ہوئی ہے تو ایسی صورت میں تئیس دن مکمل نفاس کے شمار ہوں گے۔
اور اگر اس سے قبل ولادت ہوچکی ہو،تو ایسی صورت میں اس عورت کی عادت :
مذکورہ صورتوں میں سے ایک ہوگی:
1) تئیس دن عادت ہوگی ، تو تئیس دن نفاس شمار ہوگا۔
2)یا تئیس دن سے کم ہوگی۔
3) یاتئیس دن سے زیادہ ہوگی ۔
ان آخری دو صورتوں کا حکم یہ ہے کہ ان صورتوں میں عورت کی جو بھی عادت تھی وہ تبدیل ہوجاۓ گی اور اب تئیس دن نفاس کے شمار ہوں گےاور اس کے بعد کے ایام پاکی کےشمار ہوں گےاور پینتالیسویں دن اگر خون کم از کم تین دن جاری رہا تو یہ حیض شمار ہوگا،لیکن اگر یہ خون تین دن سے کم ہوتویہ خون استحاضہ شمار ہوگا۔
فتاوی شامی میں ہے:
"لأن من أصل الإمام أن الدم إذا كان في الأربعين فالطهر المتخلل لا يفصل طال أو قصر، حتى لو رأت ساعة دما وأربعين إلا ساعتين طهرا ثم ساعة دما كان الأربعون كلها نفاسا وعليه الفتوى."
(كتاب الطهارة،باب الحيض،ج:1،ص:299،ط:سعيد)
وفیہ ایضاً:
"(وأكثره أربعون يوما) كذا رواه الترمذي وغيره ولأن أكثره أربعة أمثال أكثر الحيض.(والزائد) على أكثره (استحاضة) لو مبتدأة؛ أما المعتادة فترد لعادتها وكذا الحيض.
(کتاب الطهارۃ،باب الحیض،ج:1،ص:300،ط:سعید)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"أقل النفاس ما يوجد ولو ساعة وعليه الفتوى وأكثره أربعون. كذا في السراجية. وإن زاد الدم على الأربعين فالأربعون في المبتدأة والمعروفة في المعتادة نفاس هكذا في المحيط. الطهر المتخلل في الأربعين بين الدمين نفاس عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وإن كان خمسة عشر يوما فصاعدا وعليه الفتوى."
(كتاب الطهارة، الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء وفيه أربعة فصول،الفصل الثاني في النفاس، ج:1، ص:37،ط:دارالفكر)
وفیہ ایضاً:
"وكذا النفاس فإن رأت لا على العادة ولم يجاوز الأربعين انتقلت."
(كتاب الطهارة، الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء وفيه أربعة فصول،الفصل الثاني في النفاس، ج:1، ص:40،ط:دارالفكر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204200473
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن