میرا سوال ہے کہ میرا نام ندا ہے ،میری عمر 19 سال ہے ،مہربانی فرماکر مجھے بتائیں کہ یہ نام کیسا ہے؟ مجھے یہ لگتا ہے کہ میرا نام میرے لیے اچھا نہیں ہے، میرے سوال کا جلد جواب دیجیے گا۔
لفظ”ندا“کامعنی ہےصدا، پکار،آوازاس معنی کے اعتبارسےاس نام کےرکھنےمیں کوئی حرج نہیں ہے۔
فیروزاللغات میں ہے:
”ندا “:(ن-دا) (عربی- اسم-مؤنث) (1) آواز - صدا۔ پکار (2) حرف ندا جیسے او، اے۔
(حرف النون،ن-د،ص:1430،ط:فیروزسنز)
فقط واللہ تعالیٰ أعلم
فتوی نمبر : 144604100043
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن