بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفع ونقصان کاروبار کا حصہ ہے


سوال

میرا چلتا ہوا کاروبار رک گیا ہے، اس کا مسئلہ کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ نفع نقصان کاروبارکاحصہ ہے ،کبھی انسان کم وقت میں بہت کچھ کمالیتاہے،اورکبھی نفع نہ ہونے کے برابرہوتاہے،سائل کو چاہیے کہ وہ اللہ کے حضور دعامانگے اور ذکرواذکارواستغفارکی کثرت کرے،اوراگرخدانخواستہ اس کاروبارمیں کوئی غیرشرعی عمل پایاجارہاتھا تواس کو دورکرے،ان شاء اللہ کاروبارمیں برکت ہوگی۔

قرآن مجید میں اللہ تعالی کا ارشادہے :

"فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا .  يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا .  وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا ."[ نوح الآیة : 10،11،12]

ترجمہ :"اور (اس سمجھانے میں) میں نے (ان سے یہ) کہا کہ تم اپنے پروردگار سے گناہ بخشواؤ بیشک وہ بڑابخشنے والا ہے،کثرت سے تم پر بارش بھیجے گا،اور تمہارے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہارے لئے باغ لگادے گا اور تمہارے لئے نہریں بہادے گا"(بیان القرآن)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں