بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے ہم بستری کی اور طلاق دے دی، تو مہر کا حکم


سوال

اگر ایک لڑکی کا نکاح ہو جائے، اور اس کا شوہر رخصتی سے پہلے ان سے ہم بستری کا تعلق رکھے۔ یعنی ان دونوں کے درمیان سب کچھ  میاں بیوی کی طرح ہو، جس طرح ایک میاں بیوی ایک کمرے کے اندر ہو تے ہیں۔اور پھر لڑکا لڑکی کو یعنی وہ شوہر اپنی بیوی کو طلاق دے دے  رخصتی سے پہلے۔تو وہ لڑکا اس لڑکی کو کتنا حق مہر دے گا ، پورا یا پھر آدھا؟

جواب

بصورتِ مسئولہ  اگر واقعۃً مذکورہ لڑکی کو نکاح کےبعد رخصتی سے پہلے ہم بستری کرنےکےبعد شوہر نےطلاق دی ہےتو شوہر کےذمہ پورا مہر ادا کرنا لازم ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والحاصل: أنه إذا خلا بها خلوةً صحيحةً ثم طلقها طلقةً واحدةً فلا شبهة في وقوعها، فإذا طلقها في العدة طلقةً أخرى فمقتضى كونها مطلقةً قبل الدخول أن لاتقع عليها الثانية، لكن لما اختلفت الأحكام في الخلوة في أنها تارةً تكون كالوطء وتارةً لا تكون، جعلناها كالوطء في هذا فقلنا بوقوع الثانية احتياطاً؛ لوجودها في العدة، والمطلقة قبل الدخول لايلحقها طلاق آخر إذا لم تكن معتدةً بخلاف هذه.

والظاهر أن وجه كون الطلاق الثاني بائناً هو الاحتياط أيضاً، ولم يتعرضوا للطلاق الأول. وأفاد الرحمتي أنه بائن أيضاً؛ لأن الطلاق قبل الدخول غير موجب للعدة؛ لأن العدة إنما وجبت لجعلنا الخلوة كالوطء احتياطاً، فإن الظاهر وجود الوطء في الخلوة الصحيحة ... ويشير إلى هذا قول الشارح: طلاق بائن آخر، فإنه يفيد أن الأول بائن أيضاً، ويدل عليه ما يأتي قريباً من أنه لا رجعة بعده، وسيأتي التصريح به في باب الرجعة، وقد علمت مما قررناه". (مطلب في أحکام الخلوة، ج:3، ص:119، -ط:ایچ ایم سعید)

فتاوی شامی میں ہے:

"ويتأكد (عند وطء أو خلوة صحت) من الزوج.
(قوله: ويتأكد) أي الواجب من العشرة لو الأكثر وأفاد أن المهر وجب بنفس العقد لكن مع احتمال سقوطه بردتها أو تقبيلها ابنه أو تنصفه بطلاقها قبل الدخول، وإنما يتأكد لزوم تمامه بالوطء ونحوه". (باب المهر، ج:3، ص:102، ط:ایچ ایم سعید) فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144112200444

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں