بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نیک بننے کے لیے کیا کرنا چاہئے


سوال

نیک آدمی بننے کے لیے کیا عمل کرنا چاہئے ؟

جواب

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیک اورپرہیزگاربننے کے لیے مندرجہ ذیل پانچ چیزوں کےاختیارکرنے کا فرمایا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک دن صحابہ سے ) فرمایا کون ہے جو مجھ سے یہ چندباتیں سیکھ لے،پھروہ خود ان پر عمل کرےیا وہ باتیں ان لوگوں کوسکھلائے جو ان پر عمل کریں، حضرت ابوہریرہ نے عرض کیا : یارسول اللہ میں تیار ہوں ، بس آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اورگن کرپانچ باتیں بتلائیں۔ 1۔ ناجائزکاموں سے بچو، تم سب سے بڑے عبادت گذاربن جاؤگے۔ 2۔ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ تمہاری قسمت میں لکھ دیاہے اس پرراضی رہو،سب سےبڑےغنی(بےنیاز) ہوجاؤگے۔3۔ اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو(کامل) مومن بن جاؤگے۔ 4۔ اورلوگوں کے لیے وہ چیز پسند کروجواپنے لیے پسند کرتے ہو(کامل)مسلمان بن جاؤگے۔5۔ بہت زیادہ مت ہنسا کرو کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کردیتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200569

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں