بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نیک آدمی کے ساتھ رضی اللہ عنہ لگانے کا حکم


سوال

کیاہرنیک آدمی کے ساتھ رضی اللہ تعالیٰ عنہ لگایا جاسکتاہے ؟

جواب

واضح رہےکہ لفظ " رضی اللہ تعالیٰ عنہ" کااستعمال دوطرح سےہوتاہے، ایک توبطورخبرکےکہ کسی کواللہ رب العزت کی رضامندی کی سند جاری کردی جائے، اس معنیٰ کرتواس کا استعمال خاص ہے ان ہستیوں کےساتھ جن کواللہ پاک نےخودیہ سندجاری کردی ہےیعنی صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین، اس لفظ کادوسرااستعمال بطوردعاکےہےکہ کسی کواللہ پاک کی رضاکی دعادی جائے، بایں معنیٰ اس لفظ کااستعمال کسی بھی نیک آدمی کے لیےبطوردعائیہ کلمہ کے ہوسکتاہے، مگرچونکہ یہ لفظ اب دعاسےزیادہ ایک مقام ومرتبہ کی نشاندہی اورامتیاز کےلیے استعمال ہوتاہے یعنی صحابہ کرام علیھم الرضوان کےلیے لکھااوربولاجاتاہے، اس لیےعام استعمال مناسب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200590

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں