بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الاول 1446ھ 10 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نبش نام رکھنا کسیا ہے؟


سوال

 ایک بچی کا نام نَبِش NABISH ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ نام ٹھیک ہے؟ اگر ٹھیک ہے تو اس کے معنی کیا ہیں؟

جواب

"نَبِش"  يه   لفظ "نَبْش" سے  نكلاهواهے جس كا معني هے : "دفن کرنے كے بعد نکالنا"، یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، اس کے بجائے  بہتر یہ ہے  کہ بچیوں  کے نام ازواجِ مطہرات اور صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھاجائےیا عربی زبان کا کوئی اچھا بامعنی نام منتخب کرکے رکھ لیں۔

ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے منتخب اسلامی نام موجود ہیں، جنس اور حرف منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

في لسان المیزان:

"نبش: نبش الشيء ينبشه نبشا: استخرجه بعد الدفن، ونبش الموتى: استخراجهم، والنباش: الفاعل لذلك، وحرفته النباشة. والنبش: نبشك عن الميت وعن كل دفين."

(باب الشین، فصل النون، ج:6، ص:350، ط:دارصادربیروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407100136

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں