بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبین فاطمہ نام رکھنے کاحکم


سوال

"نبین فاطمہ" ، لڑکی کے لیے نام رکھنا صحیح ہے؟

جواب

"نبین" کوئی ذومعنی لفظ نہیں ہے، البتہ  ’’ فاطمہ‘‘  فطم سے ہے جس کے معنی  دودھ  چھڑانے کے ہیں، لغوی اعتبار سے ’’فاطمہ‘‘ اس خاتون کو کہتے ہیں جو اپنے بچے کا دودھ چھڑادے، ’’فاطمہ‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کی لخت جگر اور پیاری بیٹی (فاطمہ بنت محمدصلی اللہ علیہ وسلم) کا بابرکت نام ہونے کے ساتھ ساتھ بیس (۲۰) سے زیادہ صحابیات کا بھی نام  ہے، اس لیے اس نسبت سے یہ نام  رکھنا باعث برکت اور بڑی سعادت کی بات ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"(و) فطم (الصبي) يفطمه فطما: (فصله عن الرضاع...(والاسم) الفطام، (ككتاب)...(وفاطمة عشرون صحابية) بل أربعة وعشرون."

(فصل الفاء مع الميم، ج:33، ص:208، ط: دار إحياء التراث العربي)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144406101414

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں