بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ناظرہ قرآن میں پریشانی کا سامنا کرنے والے کے لیے وظیفہ


سوال

میرا 8 سال کا بچہ ہے،  سکول میں بہت قابل ہے ماشاءاللہ لیکن ناظرہ قرآن میں اس کی زبان نہیں چلتی، کوئی وظیفہ بتادیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں ناظرہ قرآن پڑھنے میں بچے کی زبان نہیں چلتی تو آپ اور آپ کا بچہ ہمت نہ  ہاریں، بلکہ قرآن پاک سیکھنے اور پڑھنے کی محنت جاری رکھیں، حدیث میں ایسے لوگوں کے لیے دو اجر کا تذکرہ ہے  جن کو قرآن کی تلاوت میں مشکل پیش آرہی ہو اور پھر بھی وہ اپنی کوشش جاری رکھیں، ایک اجر تلاوت کا اور دوسرا مشقت اٹھانے کا۔

مشكاة المصابيح  میں ہے :

" قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الماهر بالقرآن مع السفرة الكرام البررة والذي يقرأ القرآن ويتتعتع فيه وهو عليه شاق له أجران»

(كتاب فضائل القرآن، 1/ 652، ط :  المكتب الإسلامي - بيروت)

ترجمہ :  رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :  ماہر قرآن ان فرشتوں کے ساتھ ہے جو لکھنے والے اور بزرگ و نیکوکار ہیں اور وہ شخص کہ جو قرآن کو اٹک اٹک کر پڑھتا ہے اور قرآن پڑھنا اس کے لیے  مشکل ہوتا ہے تو اس کے لیے  دو ثواب ہیں۔ 

محنت کے ساتھ ساتھ اس دعا کا اہتمام کریں :

رَبِ يَسِّرْ وَلَا تُعَسِّرْ وَ تَمِّمْ بِالْخَيْر

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101674

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں