بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نظرِ بد کا علاج


سوال

بار بار نظر لگ جائے تو کیا کریں؟

جواب

نظرِ بد سے حفاظت کے لیے مندرجہ ذیل دعاوں کا اہتمام کریں:

1۔سورۂ فاتحہ ، آیۃ الکرسی ،معوذتین اور" أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ."

2۔  نیز جس کو نظرِبد لگ جائے تواس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قولِ مبارک سے دم کیا جائے : "بِسْمِ اللهِ اَللّٰهُمَّ أَذْهِبْ حرَّهَا وَبَردَهَا وَوَصْبَهَا". 

ترجمہ :اللہ کے نام پر، اے اللہ تواس (نظربد)کے گرم وسرد کو اوردکھ درد کو دورکردے ۔ اس کے بعد یہ کلما ت کہے : " قُمْ بِـإِذنِ اللهِ "!( اللہ کے حکم سے کھڑا ہو جا) ۔

"تحفۃ الذاکرین بعدۃ حصن الحصین" میں ہے:

"(ومن أصيب بعين رقي بقوله بسم الله اللهم أذهب حرها وبردها ووصبها ثم يقول قم بإذن الله۔الحديث أخرجه النسائي والحاكم في المستدرك."

(ما يقول لمن اصيب بعين،ص:316،ط:دار القلم)

نیز سورہ قلم کی آخری دو آیات پڑھ کر دم کرنا بھی نظرِ بد سے حفاظت کے لیے مجرب ہے۔

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144406102088

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں