بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نظرِ بد سے حفاظت کے لیے گھر پر جھنڈا لگانے کی حیثیت


سوال

زیر ِ تعمیر مکانات پر نظر بد سے بچنے کے لیے جھنڈا لگانے کا کیا حکم ہے؟ نیز نظرِ بد کے اثر کو ختم کرنے میں یہ سبب کے درجے میں موثر ہے یا نہیں؟

جواب

نظرِ بد لگنا احادیث کی رو سے بر حق ہے، لیکن اس  سے حفاظت  کی غرض سے گھر پر جھنڈا لگانے کا ثبوت  ہمارے علم میں نہیں ، ایسی چیزوں سے اجتناب  کرنا چاہیے ۔ اس کے بجائے حفاظت کی مسنون دعاؤں اور اعمال کا اہتمام کرنا چاہیے، اور زیرِ تعمیر گھر پر کچھ لگانا ہی ہو تو  "ماشاء اللّٰه لا قوة إلا باللّٰه" لکھ کر اس طرح لگادیا جائے کہ اس کے بے احترامی نہ ہو، اور تعمیر مکمل ہونے کے بعد یا تو ہٹادیا جائے یا اسی شرط کے ساتھ لگے رہنے دیا جائے کہ اس کی کسی طرح بے احترامی نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144112200222

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں