بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نزلہ کی وجہ سے سرمیں تکلیف کی وجہ سے سجدہ اشارہ سے کرنے کا حکم


سوال

زکام یا سر درد کی وجہ سے نماز میں سجدہ کرتے وقت سر میں تکلیف ہوتی ہے ، کیا اس حالت میں اشارے سے سجدہ کرسکتے ہیں یا آدھا سجدہ یعنی سر زمین کے قریب لے جاںٔیں مگر زمین پر نہ رکھیں؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگرزکام یا سر درد اتنا سخت ہے کہ سجدہ کرنے میں ناقابلِ برداشت تکلیف ہوتی ہے، تو زمین پر سجدہ کرنے کے بجائے اشارے سے سجدہ کرنے سے سجدہ ادا ہوجائےگا، تاہم اگر سجدہ کرنے سے ناقابل برداشت تکلیف محسوس نہیں ہورہی تو زمین پر سجدہ کرنا ضروری ہے، محض اشارے سے سجدہ کرنے سجدہ ادا نہیں ہوگا۔

فتاویٰ عالمگیری (الفتاوى الهندية ) میں ہے:

"وإن عجز عن القيام والركوع والسجود وقدر على القعود يصلي قاعدا بإيماء ويجعل السجود أخفض من الركوع".

(کتاب الصلوۃ، باب صلوۃ المریض، ج:1، ص:136، ط:مکتبہ رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101539

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں