بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نذر کا مال اپنے والدین اور اولاد کو دینا


سوال

نذر کا مال اصول فروع کو دے سکتے ہیں؟

 

جواب

نذر صدقات واجبہ میں سے ہے، جس کا مصرف زکوة  ہی کا مصرف ہے، پس جس طرح اپنی زکوة   اپنے اصول و فروع کو دینا جائز نہیں، بالکل اسی طرح سے نذر کا مال اپنے اصول و فروع پر صرف کرنا بھی جائز نہیں ہوگا۔

 رد المحتار على الدر المختارمیں ہے:

"(قوله: أي مصرف الزكاة والعشر) ... وهو مصرف أيضا لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة كما في القهستاني."

( كتاب الزكاة، باب المصرف، ٢ / ٣٣٩، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144407100984

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں