ایک آدمی اگر اپنی نظر اتارنا چاہے تو شرعی لحاظ سے اس کا مستند اور مسنون طریقہ کیا ہے؟
جس کو نظرِبد لگ جائے تواس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول مبارک سے دم کیا جائے : بسم االلہ اللہم اذھب حرھا وبردھا ووصبھا ترجمہ :اللہ کے نام پر،اے اللہ تواس (نظربد)کے گرم وسرد کو اوردکھ درد کو دورکردے ۔ اس کے بعد یہ کلما ت کہے : قم باذن اللہ ترجمہ : اللہ کے حکم سے کھڑا ہو جا ۔(حصن حصین ) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200469
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن