بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نظر سے حفاظت کی دعا


سوال

اگر کسی کو اپنی ہی نظر لگتی ہو تو کیا پڑھے؟ 

جواب

نظر بد سے حفاظت اور اس کا اثر ختم کرنے کے لیے (خواہ اپنی نظر لگی ہو) درج ذیل معمولات اختیار کیے جائیں:

1۔سورۂ فاتحہ ، آیۃ الکرسی ،معوذتین اور مندرجہ ذیل دعاپڑھیں:

" أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ."(اسوۂ رسول اکرم ﷺ)

2۔ جس کو نظرِبد لگ جائے تواس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قولِ مبارک سے دم کیا جائے :

"بِسْمِ اللهِ اَللّٰهُمَّ أَذْهِبْ حرَّهَا وَبَردَهَا وَوَصْبَهَا". 

ترجمہ :اللہ کے نام پر، اے اللہ تواس (نظربد)کے گرم وسرد کو اوردکھ درد کو دورکردے ۔

اس کے بعد یہ کلما ت کہے :

"قُمْ بِـإِذنِ اللهِ"!

 ترجمہ : اللہ کے حکم سے کھڑا ہو جا ۔(حصن حصین )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144210200679

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں