بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نذر کا گوشت غیر مسلموں کو دینا


سوال

 کیا نذر کا گوشت غیر مسلمانوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے؟

جواب

نذر صدقات واجبہ میں سے ہے، جس کا مصرف زکات کا مصرف ہے، یعنی جس طرح زکات غیر مسلم کو دینا جائز نہیں، اسی طرح سے نذر کا مال  بھی غیر مسلم کو دینا جائز نہیں،  لہذا صورتِ مسئولہ   نذر کا گوشت غیر مسلموں میں تقسیم کرنے کی شرعًا اجازت نہ ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے:

’’و هو مصرف أيضًا لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة كما في القهستاني.‘‘

( كتاب الزكاة، باب المصرف، ٢ / ٣٣٩، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201058

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں