بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نذر اور قضا روزے رہ گئے تو نیت کیسے کرے؟


سوال

اگر کسی شخص کے کئی سالوں سے مختلف روزے قضا ہوں، اور اس کو اس بات کا بالکل اندازا نہ ہو کہ کتنے روزے نذر کے ہیں؟ کتنے رمضان کے ہیں وغیرہ، تو اب اس صورت میں ان تمام روزوں کی قضا کے وقت نیت کس طرح کی جائے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص ایک محتاط اندازا لگا لے جس سے اس کے دل کو تسلی ہوجائے کہ میرے نذر کے روزے اس اندازے  سے زیادہ نہ ہوں گے۔ رمضان کے روزوں کے لیے بھی اسی طرح اندازا کرلے۔ پھر اس حساب کو محفوظ کرنے کے بعد نذر کے روزے رکھتے ہوئے نذر کے روزے کی نیت کرے اور قضا روزے رکھتے ہوئے قضا کے روزے کی نیت کرے۔

أصول السرخسي (1 / 52):

"والأخذ بالاحتياط في باب العبادات أصل."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144205201212

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں