بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نذر اعتکاف شروع کرنے کے بعد ماہواری آجانا


سوال

ایک لڑکی نے والدہ کی صحت یابی پر سنت اعتکاف کی نذر مانی، اگلے رمضان میں اس نے سنت اعتکاف شروع کیا، مگر 2یا3 دن پہلے شرعی عذر ہو گیا، لہذا اعتکاف فاسد ہو گیا، اب کیا حکم ہے؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں اب اس عورت پر نئے سرے سے  پورے دس دن اعتکاف  کی قضاکرنا  روزوں سمیت لازم ہوگی۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق  میں ہے:

"وإن قال ‌لله ‌علي ‌صوم ‌شهر ولم يعين إن قال متتابعا لزمه متتابعا وإن أطلق لا يلزمه التتابع وفي الاعتكاف يلزمه بصفة التتابع في المعين وغير المعين."

(كتاب الصوم، باب الاعتكاف: 2/329، ط: دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403100685

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں