بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نظر بد سے حفاظت کا عمل


سوال

فصل کو نظر بد سے بچانے کا عمل بتائیں؟

جواب

نفع ونقصان پہنچانے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے، اللہ ہی بھلائیاں عطا کرتے ہیں اور مصیبتوں سے بچاتے ہیں، البتہ نظرِ  بد سے بچاؤ کے لیے صبح و شام سورۂ فاتحہ،  آیت الکرسی، آخری تین قل، اور منزل  اور  مندرجہ ذیل دعا کا اہتمام کرنا چاہیے:

" أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ." (اسوۂ رسول اکرم ﷺ)

نیز پیداوار کا عشر اہتمام سے ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ حصہ نفلی صدقے کا معمول بھی پیداوار میں برکت اور اضافے کا ذریعہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200639

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں