بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نیا کاروبار شروع کرنے کے بعد وظیفہ


سوال

میں نے نیا کاروبار شروع کیا ہے، آپ کوئی وظیفہ بتادیں!

جواب

اول تو پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت ادائیگی  اور کثرت سے استغفار کا اہتمام کیجیے، اور حسبِ توفیق کچھ مقدار صدقے کا معمول بنالیجیے، مثلًا: آمدن کا دو یا پانچ فیصد فی سبیل اللہ صدقہ کیجیے۔

نیز ہر نماز کے بعد تین بار یہ دعا پڑھیں :

"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ."

اور "منزل" (مرتبہ: حضرت شیخ الحدیث صاحب رحمہ اللہ)  پڑھتے رہیں، اور صبح شام  آیۃ الکرسی اور معوذتین (سورہ فلق اور سورہ ناس)  کم از کم تین تین مرتبہ پڑھا کیجیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200338

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں