بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نویں ذی الحجہ ایامِ تشریق میں شامل کیوں نہیں؟


سوال

نویں ذوالحجہ کو ایام تشریق میں شامل کیوں نہیں کیاگیا جبکہ تکبیرات تشریق پانچ دن پڑھی جاتی ہے تو نویں ذوالحجہ کو الگ کیوں رکھاگیا ؟

جواب

واضح رہے کہ  ایامِ تشریق کو تشریق کہنے کی مختلف توجیہات فقہاء نے لکھی ہیں، جن میں سے مشہور یہ ہے کہ یہ ’’تشریق اللحم‘‘  (گوشت خشک کرنے) سے ماخوذہے، ان دنوں میں جانور ذبح کرکے اس کا گوشت خشک کیا جاتاتھا، یا ’’شروق الشمس‘‘ سے ہے، یعنی نمازِ عید  کے لیے سورج چڑھنے کا انتظار کرناوغیرہ۔

 لیکن یادرہے کہ ان تکبیرات کے اوقات کی تعیین میں اصل ایامِ تشریق ہی نہیں، بلکہ وہ صریح احادیث ہیں جن میں رسول کریم ﷺسے یہ ثابت ہے کہ آپ یومِ عرفہ کی فجر سے ایامِ تشریق کے آخری دن کی عصر تک یہ تکبیرات ادافرماتے تھے،اس لیے احناف کا مفتی بہ قول ان روایات کی بناپریہی ہے کہ ان تکبیرات کا وقت یومِ عرفہ کی فجر سے ایامِ تشریق کے آخری دن کی عصر کی نماز تک ہے۔

نیز ان دنوں میں پڑھی جانے والی تکبیرات کو تکبیراتِ تشریق اس لیے کہتے ہیں کہ یہ ایک دن کو چھوڑ کر باقی سارے ایام تشریق ہیں، اس لیے تغلیباً ان تکبیرات کو تکبیراتِ تشریق کہتے  ہیں۔ 

عمدۃ القاری میں ہے :

"الثاني في وقت التكبير: فعند أصحابنا يبدأ بعد صلاة الفجر يوم عرفة ويختم عقيب العصر يوم النحر عند أبي حنيفة وهو قول عبد الله بن مسعود رضي الله تعالى عنه وعلقمة والأسود والنخعي وعند أبي يوسف ومحمد يختم عقيب صلاة العصر من آخر أيام التشريق وهو قول عمر بن الخطاب وعلي بن أبي طالب وعبد الله بن عباس وبه قال سفيان الثوري وسفيان بن عيينة وأبو ثور وأحمد والشافعي في قول وفي ( التحرير ) ذكر عثمان معهم وفي ( المفيد ) وأبا بكر، وعليه الفتوى."

(كتاب العيدين، باب التكبير أيام منى وإذا غدا إلى عرفة، ج:6، ص:293، ط:دار إحياء التراث العربي)

سنن الدارقطنی میں ہے :

"عن جابر عن أبي الطفيل عن علي وعمار أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يجهر في المكتوبات بـ {بسم الله الرحمن الرحيم}، وكان يقنت في الفجر، وكان يكبر يوم عرفة صلاة الغداة ويقطعها صلاة العصر آخر أيام التشريق."

(‌‌كتاب العيدين، ج:2، ص:389، ط:مؤسسة الرسالة)

السنن الکبری للبیہقی میں ہے : 

"عن أبى إسحاق قال : اجتمع عمر وعلي وابن مسعود رضي الله عنهم على التكبير في دبر صلاة الغداة من يوم عرفة. فأما أصحاب ابن مسعود فإلى صلاة العصر من يوم النحر، وأما عمر وعلي رضى الله عنهما فإلى صلاة العصر من آخر أيام التشريق."

(‌‌‌‌كتاب صلاة العيدين، باب من استحب أن يبتدئ بالتكبير خلف صلاة الصبح من يوم عرفة، ج:3، ص: 439، ط: دار الكتب العلمية)

وفیہ ایضاً :

"عن عبد الرحمن بن سابط عن جابر : قال كان النبى صلى الله عليه وسلم يكبر يوم عرفة صلاة الغداة إلى صلاة العصر آخر أيام التشريق."

(‌‌‌‌كتاب صلاة العيدين، باب من استحب أن يبتدئ بالتكبير خلف صلاة الصبح من يوم عرفة، ج:3، ص: 440، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412100566

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں