بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نوکری کے حصول میں آسانی کے لیے وظیفہ


سوال

 میں پچھلے 2 سالوں سے بیروزگار ہوں ، 50 سے زیادہ جگہ Apply کر چکا ہوں ،  انٹرویو بھی بہت جگہ دیے ہے ، مگر JOB کہیں بھی نہیں لگ  رہی ،  الحمداللہ میں پانچ وقت نماز اہتمام سے ادا کرتا ہوں ،  4 ماہ لگے ہوئے ہے ، پانچوں اعمال میں بھی جڑتا ہوں ، سالانہ 40 یوم بھی لگ رہے ہے ، آپ سے گزارش ہے کہ کوئی حل بتائیں ؟

جواب

آپ کے مذکورہ اعمال جاری رکھیں ، اور ساتھ ساتھ استغفار کی کثرت اور  ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

" اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ ".

اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

" اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ ".

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن علي: أنه جاءه مكاتب فقال: إني عجزت عن كتابي فأعني قال: ألا أعلمك كلمات علمنيهن رسول الله صلى الله عليه وسلم لو كان عليك مثل جبل كبير دينا أداه الله عنك. قل: «اللهم اكفني ‌بحلالك ‌عن ‌حرامك وأغنني بفضلك عمن سواك» . رواه الترمذي والبيهقي في الدعوات الكبير".

(مشكاة المصابيح، كتاب الدعوات، باب الدعوات في الأوقات، ج:2 / ص:756، ط: المكتب الإسلامي - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101407

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں