بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نیشنلٹی کے لیے حلف دینا


سوال

کیا نیشنلٹی کے لیے حلف دینا یا لینا جائز ہے جیسا کہ کسی باہر ملک میں  جانے  کے  لیے ضروری ہوتا ہے؟

جواب

کسی ملک  کی شہریت حاصل کرنے کے لیے  کوئی ایسا حلف لینا  جس میں بنیادی اسلامی اصول کی مخالفت ہو ایسا حلف لینا دینا جائز نہیں ہے،  البتہ  اگر اس  حلف میں صرف اس بات کا ذکر ہو کہ میں اس ملک میں رہتے ہوئے یہاں کے قوانین پر عمل کروں گا اور یہاں کے شہریوں  کے حقوق  کا خیال رکھوں گا تو ایسا حلف لینا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200679

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں