بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نتیجہ سو فیصد نہ آنے سے اجرت حرام نہیں ہوتی


سوال

میں اسکول جاتا ہوں، مگر دل مطمئن نہیں ہوتا  کہ میں صحیح نہیں پڑھا رہا ،کیا میری اجرت حلال ہوگی؟ ہمارے آرڈر جو کہ جوائننگ کے وقت دئیے تھے اس پہ لکھا ہے کہ رزلٹ سو فیصد تو اس کا کیا کیا جائے؟ کیوں کہ یہ ناممکن ہے کہ رزلٹ سو فیصد ہی ہو گا، کچھ بچے پڑھنے والے نہیں ہیں، اب کیا میری اجرت حلال ہو گی ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ اپنی وسعت کے مطابق محنت کریں اور  پڑھانے کا حتی الامکان حق ادا کریں  اگر آپ کی محنت کے باوجود رزلٹ سو فیصد نہیں آتا تو آپ کی اجرت حرام نہ ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والأجرة ‌إنما ‌تكون في مقابلة العمل."

(کتاب النکاح ، باب المهر جلد ۳ ص: ۱۵۶  ط: دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144401100469

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں