بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نسرین اختر نام کا معنی اور حکم


سوال

میرا نام نسرین اختر ہے۔  مجھے ہمیشہ سے اس کے معنی اور اسلامی ہونے پہ ابہام رہا ہے۔ میں اپنی تعلیم مکمل کر چکی ہوں،  اس لیے اس کو اب تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔ براہِ  کرم میری رہنمائی کریں؛ کیوں کہ نام کا اثر بھی ہوتا ہے اور قیامت کے روز بھی پکارا جائے گا۔

جواب

 عربی زبان میں" نسرین  " نون کے زیر کے ساتھ مستعمل ہے، البتہ اردو کی طرف منتقل ہونےکے بعد  اس کو نون کے زبر کے ساتھ پڑھا جاتا ہے،  اس کے معنی پھول کے ہیں ؛ نسرین نام رکھنا درست ہے،  تبدیل کرنے  کی ضرورت نہیں۔

القاموس المحیط میں ہے:

"والنسرين، بالكسر: ورد."

(القاموس المحيط: فصل النون (1/ 482)،ط. مؤسسة الرسالة للطباعة والنشر والتوزيع، بيروت - الطبعة: الثامنة، 1426 هـ - 2005 م)

لغات فارسی میں ہے:

"نَسرین/ نِسرین: (ع)سیوتی کا ایک پھول۔"

(لغات فاسی: مادة:ن، س (ص:۸۸۹)،ط ۔ دار عمر فاروق، خضرو)

فقط، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201558

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں