بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ناصرین لڑکے کا نام ہے یا لڑکی کا؟


سوال

’’ناصرین ‘‘نام لڑکے کا ہے یا لڑکی کا؟

جواب

’’ناصر‘‘ کے معنی عربی لغت میں مدد کرنے والا ایک مرد کے آتے ہیں ،اور’’ ناصرین‘‘اس کی جمع مذکر سالم ہے،جس کے معنی مدد کرنے والے بہت سارے مرد کے ہوئے ،لہذا معنی کے اعتبار سے تو مذکور ہ نام مردوں کے لیے ہوسکتاہے،البتہ’’ ناصرین‘‘ جمع کے صیغہ کے بجائے صرف مفرد کا صیغہ ’’ناصر ‘‘ نام رکھنا بہتر ہے،باقی  نام رکھنے کے بارے میں پسندیدہ یہ کہ  انبیا ءعلیھم السلام ،حضرات صحابہ رضوان اللہ علیھم أجمعین اور اللہ کے نیک بندوں کے ناموں پراپنے نام  رکھے جائیں ۔

المعجم الوسیط میں ہے:

"(نصره)على عدوه نصرا ونصرة أيده وأعانه عليه ومنه نجاه وخلصه فهو ناصر وهي ناصرة (ج) نصار ونصور وهو وهي نصير (ج) أنصار."

(باب النون ،ج:2،ص:925،ط:دار الدعوة)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"‌والتسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة لأنه من الأسماء المشتركة ويراد في حق العباد غير ما يراد في حق الله تعالى كذا في السراجية.

وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(کتاب الکراہیة،الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة،ج:5،ص:362،ط:دار الفکر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144411102129

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں