بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نسیبہ اور نصیبہ میں سے کون سا درست ہے؟


سوال

نسیبہ اور نصیبہ میں سے کون سا درست ہے؟ اور اس نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب

 صورتِ  مسئولہ میں دونوں نام(نصیبہ اور نسیبہ) درست ہیں،  کیوں کہ نصیبہ کا معنی: حصہ، قسمت، طالع، اور تقدیر ہے، اور نسیبہ کا معنی: مناسب، رشتہ دار اور حسب ونسب میں مشہور شریف آدمی ہے۔ (القاموس الوحید:ص:1639۔1654، فیروز اللغات:ص:1429)

لیکن  (نسیبہ)   نام رکھنا بہتر ہے، اور اس کے دو تلفظ  ہیں، (1)  نُسَیْبَهْ  (2) نَسِیْبَهْ۔  دونوں تلفظ کے ساتھ یہ دو الگ الگ صحابیہ کا نام ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100209

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں