بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نشہ کی حالت میں بیوی کو میں تجھے چھوڑدوں گا کہنے کا حکم


سوال

عبداللہ نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی خالدہ سے دو مرتبہ کہا کہ میں تجھ کو چھوڑ دوں گا، کیا ان الفاظ سے طلاق ہوجاتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عبد اللہ کا اپنی بیوی خالدہ  کو مذکورہ جملہ ۔''  میں تجھ کو چھوڑ دوں گا'' کہنا طلاق واقع کرنے کی دھمکی ہے،  اس لیے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔

باقی نشہ کرنا حرام ہے، اور نشہ کی حالت میں دی جانے والی طلاق بھی واقع ہوجاتی ہے، اس لیے توبہ و استغفار کے ساتھ   اس سے اجتناب ضروری ہے۔

"وكذا المضارع إذا غلب في الحال مثل أطلقك كما في البحر".

(فتاوی شامی، ۳/۲۴۸، سعید)


في المحيط: "لو قال بالعربية: أطلق، لايكون طلاقاً إلا إذا غلب استعماله للحال فيكون طلاقاً".

(الفتاوی الهندیة، ۱/۳۸۴، رشیدیه) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200288

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں