بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نصاریٰ کی تعریف


سوال

نصارى کون ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں نصاری حضرت عیسی علیہ السلام کی امت کوکہتے ہیں ،اور وہ گروہ ہیں جواپنے آپ کوعیسیٰ علیہ السلام کی طرف منسوب کرتے ہیں ،لفظ نصاری ، نصرانی کی جمع ہے۔ اور نصرت کے معنی مدد کرنے کے ہوتے ہیں ،مفسرین کرام فرماتے ہیں کہ  لوگ جب حضرت عیسی علیہ اسلام کو اذیت پہنچاتے تو آپ لوگوں کو مخاطب کر کے فرماتے"من أنصاري اللّٰه "اللہ تعالے کے راستے میں کون میرا مددگار ثابت ہو گا"قال الحواريون نحن أنصار اللّٰه "توحواریوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کے راستے میں مدد کے لیے تیار ہیں، چنانچہ اسی لفظ سے ان کو نصاری کا نام دیا گیا یعنی نصرت کر نے والے مدد کرنے والے ،بعض دوسرےمفسرین کرام فرما تے ہیں کہ جس بستی میں حضرت عیسی علیہ السلام رہے تھے ،اس بستی کا نام ناصرہ تھا،چنانچہ اس بستی کی نسبت سے اس گروہ کونصرانی کے لقب سے ملقب کیاگیاہے۔

تفسیرقرطبی میں ہے:

"ثم قيل: سموا بذلك لقرية تسمى" ناصرة" كان ينزلها عيسى عليه السلام فنسب إليها فقيل: عيسى الناصري، فلما نسب أصحابه إليه قيل النصارى ........وقيل: سموا بذلك لقوله:" من أنصاري إلى الله قال الحواريون نحنأنصار الله."

(سورة البقرة،الآية،62 - 65،ج:1،ص:434،ط:دارالكتب المصرية)

تفسیررازی میں ہے:

"وأما ‌النصارى ففي اشتقاق هذا الاسم وجوه. أحدها: أن القرية التي كان ينزلها عيسى عليه السلام تسمى ناصرة فنسبوا إليها وهو قول ابن عباس وقتادة وابن جريج، وثانيها: لتناصرهم فيما بينهم أي لنصرة بعضهم بعضا. وثالثها: لأن عيسى عليه السلام قال للحواريين من أنصاري إلى الله، قال صاحب الكشاف: ‌النصارى جمع نصران يقال رجل نصران، وامرأة نصرانة والياء في نصراني للمبالغة كالتي في أحمري لأنهم نصروا المسيح."

(سورة البقرة ،الآية،ج:3،ص:536،ط:داراحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101418

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں