بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نرم و ملائم/موٹے جائے نماز پر نماز ادا کرنے کا حکم


سوال

کیا بہت زیادہ نرم جاۓ نماز پر نماز پڑھنے میں کوئی کراہت ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جائے نماز اتنی نرم ہو کہ سجدہ میں زمین کی سختی محسوس ہو جائے/سر زمین پر ٹک جائے تو نماز جائز ہے، تاہم اگر جائے نماز اتنی نرم/موٹی ہو کہ دورانِ نماز سجدہ  کرنے کی صورت میں سر  دھنستا ہی چلاجائے تو ایسے جائے نماز پر نماز ادا نہیں ہوگی۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"(وشرط سجود) مبتدأ ومضاف إليه (فالقرار) خبر بزيادة الفاء (لجبهة) أي يفترض أن يسجد على ما يجد حجمه بحيث إن الساجد لو بالغ لا يتسفل رأسه أبلغ مما كان عليه حال الوضع، فلايصح على نحو الأرز والذرة، إلا أن يكون في نحو جوالق، ولا على نحو القطن والثلج والفرش إلا إن وجد حجم الأرض بكبسه".

(‌‌كتاب الصلاة، ‌‌باب صفة الصلاة، ج:1، ص:454، ط:سعید)

 فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504101575

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں