بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نقاش علی نام رکھنا


سوال

میرے بیٹے کا نام "نقاش علی"  ہے،  اس کے معنی معلوم کرنے ہیں  ، کیا یہ نام صحیح ہے ؟

جواب

نقاش كے معني عربي اور اردو زبان ميں  نقش ونگار كرنے والا / رنگ وروغن کرنے والا ، یہ نام رکھنا شرعًا جائز ہے ۔

ملحوظ رہے کہ  بچوں کا نام ان کی شخصیت کی پہچان ہوتا ہے؛ اس  لیے بچوں کے اچھے نام رکھنا شریعت میں مطلوب ہے اور اچھے ناموں سے مراد یہ ہے کہ انبیاءِ کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا  صالحین میں سے کسی کا نام ہو یا اچھے معنی پر مشتمل نام ہو؛ لہٰذا  نقاش کے بجائے صرف "علی" یا کوئی اور اچھا نام رکھنا بہتر ہوگا۔

"فألاخلاق والأعمال والأفعال القبيحة تستدعي أسماء تناسبها، وأضدادها تستدعي أسماء تناسبها، وكما أن ذلك ثابت في أسماء الأوصاف فهو كذلك في أسماء الأعلام، وما سمي رسول الله صلى الله عليه وسلم محمداً وأحمد إلا لكثرة خصال الحمد فيه، ولهذا كان لواء الحمد بيده، وأمته الحمادون، وهو أعظم الخلق حمداً لربه تعالى، ولهذا أمر رسول الله صلى الله عليه وسلم بتحسين الأسماء، فقال: حسنوا أسماءكم فإن صاحب الاسم الحسن قد يستحي من اسمه، وقد يحمله اسمه على فعل ما يناسبه وترك ما يضاده، ولهذى ترى أكثر السفل أسماؤهم تناسبهم وأكثر العلية أسماؤهم تناسبهم، وبالله التوفيق".

(تحفة المودود بأحكام المولود، ۱/ ۱۴۷، مكتبة دار البيان – دمشق)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201891

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں