بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نقد رقم اور سونے کی زکوۃ


سوال

بائیس ہزار روپے اور ڈھائی  تولہ سونا پر کتنی زکوۃ ہے ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں زکوۃ  کی ادائیگی کے دن  سونے  کی بازاری قیمت لگائی  جائے گی اور اس میں بائیس ہزار روپے جمع کرکے مجموعی مالیت  (میں سے اگر کوئی قرض یا واجب الادا اخراجات ہیں، انہیں منہا کرکے باقی رقم) کا ڈھائی فیصد زکوۃ میں ادا کیا جائے گا۔سونے کی قیمت ،سونے کا معیار بتلاکر کسی سنار سے معلوم کی جاسکتی ہے۔

یہ یاد رہے کہ سونے کی زکوۃ میں قیمتِ فروخت کا اعتبار ہے، یعنی زکوۃ کی ادائیگی کے دن جو قیمت مارکیٹ میں رائج ہوگی، اس قیمت کا اعتبار کیا جائے گا،قیمتِ  خرید کا اعتبار نہیں کیاجائے گا۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200127

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں