بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نقاب پہن کر تصویر کھنچوانا


سوال

اگر کوئی شخص نقاب کی طرح  چہرے پر کپڑا باندھ لے،   اس طرح  کہ صرف آنکھیں دکھیں تو اس صورت میں تصویر کھنچوانا کیسا ہے؟

جواب

جو تصویر انسان کی حکایت کرے وہ شرعًا ممنوعہ تصویر کے حکم میں داخل ہے،  لہٰذا اگر کسی انسان کی کمر کی جانب سے تصویر  لی جائے، جس میں چہرے کے نقوش  ظاہر نہیں ہوتے، تو بھی یہ تصویر کہلائے گی، اور جان دار کی تصویر کشی ناجائز ہے، اسی طرح اگر صرف چہرے والے حصے کی تصویر کھینچی جائے نچلے دھڑ کی تصویر نہ ہو تو بھی تصویر کشی کی ممنوعہ صورت میں داخل ہوکر ناجائز ٹھہرے گا۔ اس تفصیل کی روشنی میں آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ چہرے پر نقاب یا ماسک وغیرہ لگاکر کھیچنی جانے والی تصویر بھی شرعًا ممنوعہ تصویر ہوگی، لہٰذا اس سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143412200031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں