بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی کی حالت میں عورت کا تسبیح کرنا


سوال

کیا عورت کا ناپاکی میں "حسبي الله لا إله إلا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم " کی تسبیح کرنا جائز ہے؟

جواب

مذکورہ دعا قرآن کریم میں موجود ہے اورجو دعائیں قرآن مجید میں آئی ہیں، ان کو حالتِ حیض میں دعاکی نیت سے پڑھنادرست ہے ،نیزذکرواذکار، درودشریف، استغفار، کلمہ طیبہ یاکوئی اور وظیفہ پڑھنابھی  درست ہے۔

الدر مع الرد میں ہے:

"(ولا بأس) لحائض وجنب (بقراءة أدعية ومسها وحملها وذكر الله تعالى، وتسبيح)...

(قوله بقصده) فلو قرأت الفاتحة على ‌وجه ‌الدعاء أو شيئا من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به."

(كتاب الطهارة، باب الحيض، ج:1، ص:293، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411101155

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں