بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی کی حالت میں قبرستان جانا


سوال

کیا ناپاکی کی حالت میں قبرستان جاسکتے ہیں ؟ 

جواب

صورت مسئولہ میں ناپاکی کی  حالت میں قبرستان  جانا جائز ہے البتہ افضل یہ ہےکہ پاکی کی حالت میں قبرستان جائیں۔

 فتاوی محمودیہ میں ہے ۔

 سوال[۴۳۰۴ ] : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ کسی شخص کا ناپاکی  میں قبرستان میں قبرستان میں یا قبر کے پاس جانا کیسا ہے یعنی حالت جنابت میں ؟بینوا توجروا۔

الجواب حامدا ومصلیا 

 قبر کی زیار ت کے لئے پاکی کی حالت میں جانا چاہئے کیونکہ وہاں جاکر قرآن شریف پڑھنا بھی مسنون ہے اور قرآن شریف ناپاکی کی حالت میں پڑھناناجائز ہے اگر قرآن شریف نہ پڑھے تو بحالت جنابت جانا بھی گناہ نہیں البتہ خلاف افضل ضرور ہے : والأفضل أن يكون يوم الخميس متطهرا۔ 

( باب زیارۃ القبور جلد ۹ ، ص : ۱۹۱ ) 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144301200230

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں