بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی کی حالت میں جسم کے بال کاٹنے کا حکم


سوال

عورت ناپاکی کے غسل کے دوران اپنے ناف کے بال صاف کرکے غسل کر ے یادوسرے دن ناف کے بال صاف کرے، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

ناپاکی کی حالت میں غیرضروری  بال کاٹنا مکروہِ تنزیہی ہے، یعنی  نہ کاٹنا بہتر ہے ، تاہم اگر کاٹ لے تو  بھی کوئی گناہ نہیں ہوگا۔

حاشيۃ الطحطاوی على مراقي الفلاح میں ہے:

"ثم قص الأظفار هو إزالة ما يزيد على ما يلابس رأس الإصبع من الظفر بمقص أو سكين أو غيرهما ويكره بالأسنان لأنه يورث البرص والجنون وفي حالة الجنابة وكذا إزالة الشعر لما روى خالد مرفوعا من تنور قبل أن يغتسل جاءته كل شعرة فتقول يا رب سله لم ضيعني ولم يغسلني كذا في شرح شرعة الإسلام عن مجمع الفتاوى وغيره."

(كتاب الصلاة، باب الجمعة، ص:525، ط: دارالكتب العلمية بيروت)

الفتاوى الهندية میں ہے:

"حلق ‌الشعر حالة الجنابة مكروه وكذا قص الأظافير كذا في الغرائب."

(كتاب الكراهية، الباب التاسع عشر في الختان والخصاء وحلق المرأة شعرها ووصلها شعر غيرها، 5/ 358، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100880

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں