ٹوائیلٹ کا ٹشو پیپر جو ایک بار چھوٹے پیشاب سوکھنے کیلئے استعمال کیا گیا ہو اُسی ٹشو پیپر کو سوکھنے کے بعد دوبارہ چھوٹے پیشاب یا بڑے استنجاء کیلئے استعمال کیا جاسکتاہے یا نہیں؟
واضح رہے کہ ٹوائیلٹ ٹشوپیپر جس کو ایک باراستنجاء کےلیے استعمال کیا گیا، تو یہ نجس ہوگیا اور نجس چیز سے استنجاء کرنامکروہ ہےلہذا ٹوائیلٹ کا ٹشو پیپر جو ایک بار چھوٹے پیشاب سوکھنے کیلئے استعمال کیا گیا ہو اُسی ٹشو پیپر کو سوکھنے کے بعد دوبارہ چھوٹے پیشاب کےسُکھانے یا بڑے استنجاء کیلئے استعمال کرنا مکروہ ہے۔
فتاوى هندیہ میں ہے:
"ولا يستنجي بالأشياء النجسة وكذا لا يستنجي بحجر استنجى به مرة هو أو غيره إلا إذا كان حجرا له أحرف له أن يستنجي كل مرة بطرف لم يستنجي به فيجوز من غير كراهة. كذا في المحيط."
(الفصل الثالث في الاستنجاء ، صفة الاستنجاء بالماء ، ج : 1 ، ص : 50 ، ط : دار الفكر بيروت)
فتاوی شامی میں ہے :
"(وكره) تحريما (بعظم وطعام وروث)يابس كعذرة يابسة وحجر استنجي به إلا بحرف آخر."
(فصل : الاستنجاء ، ج : 1 ، ص : 340 ، ط : دار الفكر بيروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509100794
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن