بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک شخص کا جنازے کو کندھا دینے کا حکم


سوال

کیا ناپاک آدمی جنازے کو کندھا دے سکتا ہے؟

جواب

ناپاک آدمی کا جنازے کو کندھا دینا مکروہ  ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ويكره ‌أن ‌يغسله ‌جنب أو حائض."

(باب صلاة الجنازة،2/ 202،ط:سعید)

آپ کے مسائل اور ان کاحل میں ہے:

"س… جنازے کو جب کندھا دیا جاتا ہے تو بہت سے لوگ جنازے کو کندھا دیتے ہیں، اگر کوئی شخص ناپاکی کی حالت میں جنازے کو کندھا دے تو کیا ہوگا؟ اگر اس شخص کا دِل پاک ہو اور کپڑے ناپاک ہوں تو کیا وہ اس حالت میں جنازے کو کندھا دے سکتا ہے یا نہیں؟

ج :ناپاک آدمی کا جنازے کو کندھا دینا مکروہ ہے، دِل کے ساتھ جسم اور کپڑوں کو بھی پاک کرنا چاہئے، جس شخص کو اپنے بدن اور کپڑوں کے پاک رکھنے کا اہتمام نہ ہو، وہ دِل کو پاک رکھنے کا کیا خاک اہتمام کرے گا؟"

(آپ کے مسائل اور ان کاحل ،مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ،میت کےاحکام،304/4ط:مکتبہ لدھیانوی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101451

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں