بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک رسی پر دھلے ہوئے کپڑے ڈالنے سے ناپاک ہونے کا حکم


سوال

ناپاک رسی پر کپڑے دھو کر لٹکا دیے تو وہ ناپاک ہوئے یا نہیں ؟ 

جواب

بصورتِ مسئولہ دھلے ہوئے کپڑوں کو نچوڑ کر ناپاک خشک رسی پر ڈالنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے،کیوں کہ مذکورہ صورت میں خشک چیز کا اثر ظاہر نہیں ہوتا۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق میں ہے:

"وإن كان اليابس هو النجس والطاهر هو الرطب لا يتنجس ؛ لأن اليابس هو النجس يأخذ من الطاهر ولا يأخذ الرطب من اليابس شيئا ويحمل على أن مراده فيما إذا كان الرطب ينفصل منه شيء وفي لفظه إشارة إليه حيث نص على أخذ اللبلة وعلى هذا إذا نشر الثوب المبلول على محل نجس هو يابس لا يتنجس الثوب لما ذكرنا من المعنى".

(مسائل شتى قد كانت عادة المصنفين، ج:8، ص:546، ط:دارالمعرفۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144301200053

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں