بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک پانی سے سیراب کی گئی سبزی کا حکم


سوال

کیسے پتہ چلے کہ یہ سبزی ناپاک پانی سے سیراب ہوئی ہے یا اس پر ناپاک پانی ڈالا گیا ہے ؟ اور ان کی پاکی کا کیا طریقہ ہے ؟ کیا ایک مرتبہ دھلنے سے پاک ہوجائے گی۔ 

جواب

ناپاک پانی سے سیراب کی جانے والی سبزی ناپاک نہیں کہلائے گی اس کا کھانا جائز ہے  ، اور اکثر فقہاءِ کرام کے ہاں مکروہ بھی نہیں ہے، بشرطیکہ وہ مضرِ صحت نہ ہو۔ باقی  اگر  سبزی ناپاک پانی سے تر ہو تو  استعمال سے پہلے اُسے دھو کر پاک کرنا ضروری ہوگا،اگر ایک مرتبہ دھونے کے بعد ناپاک پانی کے اثرات زائل ہو جائیں اور بو وغیرہ ختم ہو جائے تو ایک مرتبہ دھونا کافی ہے، ورنہ بو وغیرہ ختم ہونے تک دھونا پڑے گا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"فرع في أبي السعود: الزروع المسقية بالنجاسات لاتحرم ولاتكره عند أكثر الفقهاء."

(الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الحظر والإباحة، (6/ 341) ط: دار الفكر بيروت)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144308102226

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں