بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک خشک کپرے کے ساتھ پاک گیلاکپڑایاپسینہ آلود جسم لگ جائےتوکیاحکم ہے؟


سوال

چارپائی یا بستر چادر ،شلوار ،قمیص کے گندہ ہونے کا یقین ہے لیکن یہ گندگی خشک ہوگئی ہے اور نظر نہ آنے والی  گندگی ہے مثلاًبچوں کا پیشاب وغیرہ آیا پسینہ آلود جسم کے ساتھ انسان اس چارپائی ،بستر،چادر پر لیٹ جائیں یا اس شلوار قمیص کو پہن لیں تو انسان کا یہ پسینہ آلود جسم گندہ ہوجائے گا یا پاک رہے گا؟

جواب

واضح رہے کہ کسی ناپاک چیز سے ملنے پر دوسری پاک چیز اس وقت ناپاک ہوتی ہے جب کہ نجاست کا اثر اس پاک چیز تک پہنچ جائے، لہذاصورتِ مسئولہ میں اگر پسینہ اتناآجائےکہ اس کی تری کی وجہ سےنجاست کا اثرکپڑےاورجسم تک پہنچ جائے، تو کپڑےاورجسم کااس قدرحصہ ناپاک ہوجائے گاجس قدرتک نجاست کااثرپہنچاہے، اور اگر پسینہ کی وجہ سے نجاست کا اثرجسم اور کپڑے تک نہ پہنچے تو جسم اورکپڑے پاک رہیں گے۔

حلبی الکبیری میں ہے:

وكذ اان نام علي فراش نجس فعرق وابتل الفراش مع عرقه فانه ان لم يصب بلل الفراش بعدابتلاله بالعرق جسده لايتنجس جسسده ......... وكذاان مشي علي ارض نجسة بعدماغسل رجليه فابتلت الارض من بلل رجليه واسود وجه الارض اي بالنسبة الي لونه الاول لكن لم يظهر اثرالبلل المتصل بالارض في رجله لم تتنجس رجله۔

(الحلبي الكبيري ، فصل في الآثار ، ص: 153 ط: نعمانيه كوئته)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144303100307

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں