بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک کپڑے دھوتے وقت ان کے چھینٹوں کا حکم


سوال

جب ہم کپڑے دھوتے ہیں پہلے صرف میں ڈالتے ہیں آدھا گھنٹہ یا پندرہ منٹ بعد نکالتے ہیں جب اس کی چھینٹیں ہمارے اوپر آتی ہیں تو ہم ناپاک ہوتے ہیں کہ نہیں؛ کیوں کہ پندرہ ۲۰ منٹ میں ناپاکی بھگو جاتی ہے؟

جواب

 کپڑے اگر ناپاک ہوں تو اس کی چھینٹیں بھی ناپاک ہوں گی ،اس  لیے یاتو کپڑا دھوتے وقت ایسے کپڑے پہنے جائیں جوعام استعمال کے نہ ہوں یا پھرناپاک کپڑوں کو پہلے احتیاط کے ساتھ پاک کر لیاجائے،جس کا طریقہ یہ ہے کہ  جتنی جگہ نجاست لگی ہے اس کو تین بار دھویا جائےپھر اس کو دھونے  کے لیے پاک کپڑوں کے ساتھ مشین میں ڈال دیں ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"و لو كان ‌المنتضح مثل رأس المسلة منع، كذا في البحر الرائق."

(کتاب الطہارۃ،ج1،ص46،ط؛دار الفکر)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144409101059

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں