بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک کپڑوں میں قرآن مجید کو باوضو ہاتھ میں لینا


سوال

اگر  پہنے ہوئے کپڑے ناپاک ہوں اور باوضو حالت ہو تو قرآن مجید کو ہاتھ لگا سکتے ہیں؟

جواب

قرآن مجید کو پکڑنے اور چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے ، لباس  کا پاک ہونا ضروری نہیں،لہذا صورتِ  مسئولہ میں باوضو حالت میں قرآن مجید کو ہاتھ لگانا جائز ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا، (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز."

(شامی 1 / 173، کتاب الطہارۃ، سنن الغسل، ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406100314

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں