ناپاک کپڑوں کو پاک کرنےکاکیا طریقہ ہے ؟ اگر بیڈ ناپاک ہوجائے،شیٹ یاچادر ناپاک ہوجائے اورکپڑے ناپاک ہوجائیں تو ان کی پاکی کا کیا طریقہ ہے ۔ براہ کرم تفصیل سے ذکرفرمادیں۔
1۔ صورت مسئولہ میں ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہیکہ اگرنجاست نظر آنے والی ہے توکپڑےکواتنا دھویا جائے کہ نجاست زائل ہو جائےیاجب نجاست زائل ہوجانے کاظنِ غالب ہوجائے توکپڑا پاک سمجھاجائے گا۔ اوراگر نجاست نظرآنے والی نہیں توپھراس کپڑے کوتین مرتبہ پانی میں ڈال کر دھویا جائے اورہر مرتبہ کپڑے کو نچوڑا بھی جائے ۔شیٹ کا بھی یہی حکم ہے (جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے : فتاویٰ شامی،ص333،ج،1،ط:سعید۔المحیط البرہانی ص،377،ج،1،ط: ادارۃالقرآن 2۔ )
اوربیڈ کے پاک کرنےکا طریقہ یہ ہے کہ بیڈکودھوکر چھوڑ دیا جائے جب پانی ٹپکنا بند ہوجائے تودوسری بار دھویا جائے اورجب پانی ٹپکنا بند ہوجائےتوتیسری بار دھونے سے پاک ہوجائے گا، فتاویٰ شامی میں ہے۔ فتاویٰ،ص،332،ج،1،ط:ایچ ایم سعید۔
فتوی نمبر : 143101200006
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن