بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک کپڑے دھونے کے بعد غسل کا حکم


سوال

اگر کپڑوں پر منی لگی ہو اور ان کو سرف ملے پانی میں بھگو کر کچھ وقت کے بعد دھویا جائے تو جب تک تین بار مکمل نہ ہو جائیں تو وہ دوران دھلائی بھی ناپاک رھیں گے اور دورانِ دھلائی دھونے والے کو چھینٹوں سے ناپاک کرتے رہیں گے؟  کیوں کہ ایسے تو دورانِ دھلائی پہنا ہر جوڑا ناپاک ہوتا  رہے گا؟  دھلائی کے بعد جسم پر پڑنے والے چھینٹوں کی وجہ سے غسل فرض ہوگا کہ مسنون ہوگا , خلاصہ یہ کہ ناپاک کپڑے دھونے کے بعد اس کی ناپاک چھینٹیں جو بدن پر پڑی ہیں، اس سے غسل فرض ہوگا یا مسنون؟

جواب

مذکورہ صورت میں اگر ناپاک چھینٹیں بدن پر لگی ہیں تو محض ناپاک چھینٹوں کی وجہ سے غسل نہ تو فرض ہوگا نہ سنت، بلکہ جہاں جہاں ناپاک چھینٹیں لگی ہوں اس جگہ کو دھونا کافی ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201157

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں