میں شہر سے4 میل دور گاؤں میں رھتاہوں اور وہاں پر نماز پڑھنے کی جگہ نہیں ہے، تھوڑی جگہ ہے لیکن اس جگہ پر غیر مسلم کام کرتے ہیں، وہاں کبھی شراب بھی پیتے ہیں ، مجھے شک ہے کہ وہاں شراب گرتی ہو گی ، اگر وہ جگہ سوکھی ہو تو کیا میں وہاں نماز پڑھ سکتا ہوں، نماز ہو جاۓ گی یا نہیں راہ نمائی فرمائیں ۔
محض شک کی بنیاد پر جگہ ناپاک شمار نہیں ہوگی، اگر ناپاکی گری بھی ہو، تو جب جگہ خشک ہو جائے اور ناپاکی کے نشانات ختم ہوجائیں تو زمین پاک ہو جاتی ہے ، وہاں نماز پڑھ سکتے ہیں ۔
بدائع الصنائع میں ہے:
"ولو أصابت النجاسة الأرض فجفت وذهب أثرها تجوز الصلاة عليها عندنا."
(بدائع الصنائع،ج:1،کتاب: الطھارۃ، فصل: ما یقع بہ التطھیر ،ص: 85،ط:دار الکتب العلمیہ )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144407102451
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن