بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک چھینٹیں لگنے کے وسوسہ کا حکم


سوال

 مجھے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اگر میں کوئی ناپاک چیز دھونے لگوں تو ناپاک پانی کی چھینٹیں محسوس ہوتی ہیں جب کہ اکثر مجھے پتا ہوتا ہے کہ ایسا ممکن نہیں اور اگر میں کبھی وہ جگہ چیک کروں تو وہاں کچھ نہیں ہوتا، مجھے ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ جب ناپاک چیز دھونے کے وقت ناپاک چھینٹیں لگنے کا صرف احساس ہوتا ہے جب کہ حقیقت میں کچھ نہیں ہوتا، تو یہ  شیطان کی طرف سے محض ایک وہم اور وسوسہ ہے،  اور شیطانی وسوسے کے مطابق عمل کرنے سے حضوراکرم ﷺ نےمنع کیاہے۔ (السنن الکبری للبیہقی، کتاب الطہارۃ، ج:1، ص:197، ط:دارالاشاعت)

نیز بہت معمولی چھوٹی چھوٹی چھینٹیں جو سوئی کی نوک کے برابر ہوتی ہیں، وہ معاف ہیں، لہٰذا جب تک ناپاکی کی چھینٹ نظر نہ آئے اس پر دھیان نہ دیں۔

 اور جب بھی ایسا وسوسہ آجائے تو اس کی پرواہ نہ کریں، بلکہ  فوراً شیطان کو اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کہہ کر دھتکاردیں۔ اگر اس تدبیر پر عمل ہوجائے تو ان شاء اللہ وسوسہ کی بیماری ختم ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200001

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں